حیدرآباد /31 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) آندھراپردیش ریاست کی آر ٹی سی سے تلنگانہ کا ہڑتالی کنڈکٹر ہلاک ہوگیا ۔ اس حادثہ کے بعد علاقہ م یں سنسنی پھیل گئی اور ٹریفک جام ہوگیا ۔ عبداللہ پور میٹ پولیس کے مطابق 56 سالہ رمنا ریڈی اور اس کی بیوی 49 سالہ وجرا دونوں ایک تقریب میں شرکت کیلئے جارہے تھے کہ قومی شاہرہ نمبر 65 پر آوٹر رنگ روڈ کے قریب ایک حادثہ پیش آیا ۔ رمنا ریڈی کوہیڈا ویلیج کا ساکن تھا اور پیشہ سے ٹی ایس آر ٹی سی میں کنڈکٹر تھا ۔ ان دنوں آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال بھی جاری ہے ۔ یہ شخص بنڈلہ گوڑہ بس ڈپو سے وابستہ تھا ۔ جو مشرقی گوداوری سے وابستہ آر ٹی سی بس کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ عبداللہ پور میٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔