حکومت کی ضمانت کے بغیر قرض کی اجرائی ، ایک دو یوم میں معاہدے کو قطعیت
حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : کئی برسوں بعد ایک قومیائے ہوئے بینک نے حکومت کی ضمانت کے بغیر تلنگانہ آر ٹی سی کو 300 کروڑ روپئے کا قرض جاری کرنے کے معاملے میں رضا مندی کا اظہار کیا ہے ۔ خسارے میں چلنے والے آر ٹی سی کو کوئی بھی بینک قرض دینے کے لیے یہاں تک کہ حکومت کی جانب سے ضمانت دینے کے باوجود بینکس ٹال مٹول کا اظہار کررہے تھے ۔ شہر حیدرآباد میں دو آر ٹی سی بس ڈپوز کی تحویل میں موجود 10 ایکڑ اراضی کی ضمانت پر قرض حاصل کرنے کی چند دنوں سے کوشش کی جارہی تھی تاہم وی سی سجنار کے منیجنگ ڈائرکٹر کی حیثیت سے ذمہ داری قبول کرنے کے بعد خسارے میں چلنے والے آر ٹی سی کو نفع بخش ادارے میں تبدیل کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات لائے گئے ہیں جس کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں اور آر ٹی سی کی یومیہ آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ جس کا جائزہ لینے کے بعد بینکس آر ٹی سی کو قرض دینے کے معاملے میں دلچسپی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ ایک بینک نے 300 کروڑ روپئے قرض دینے سے اتفاق کیا ہے ۔ ایک دو یوم میں بینک اور آر ٹی سی عہدیداروں کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے ۔ تین ماہ قبل حکومت نے آر ٹی سی کو 1000 کروڑ روپئے قرض حاصل کرنے کے لیے ضمانت دی تھی ایک قومیائے ہوئے بینک سے مذاکرات ہوئے ۔ بینک کے مقامی عہدیداروں نے قرض دینے سے اتفاق کرلیا لیکن بینک کے اعلیٰ عہدیداروں نے آر ٹی سی کی معاشی حالت مستحکم نہ ہونے کا بہانہ کرتے ہوئے اس کو مسترد کردیا ۔ بعد ازاں صرف 500 کروڑ روپئے کا قرض جاری کیا گیا ۔ ماباقی 500 کروڑ روپئے کے قرض کے لیے دوسرے بینکوں کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا ۔ اس کے بعد حکومت نے بجٹ کی ادائیگی کی بنیاد پر مزید 500 کروڑ روپئے کی حکومت نے ضمانت دی ۔۔ ن