تلنگانہ کی محاذی تنظیموں کی حکومت کو ہڑتال کی نوٹس
حیدرآباد ۔ 11 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ملازمین نے اپنے دیرینہ حل طلب مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ کرتے ہوئے بالخصوص تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کو فی الفور حکومت میں ضم کرلینے کے مطالبہ پر بڑے پیمانے پر احتجاج منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں برسراقتدار تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی محاذی تنظیم تلنگانہ ایمپلائز یونین نے ملازمین ٹی ایس آر ٹی سی کے مسائل کی یکسوئی کے مطالبہ پر اپنے احتجاج و ہڑتال شروع کرنے کی باقاعدہ طور پر ہڑتال کی نوٹس تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن مینجمنٹ کو پیش کرچکی ہے جبکہ اب تک ہی کارپوریشن کے مختلف ملازمین یونینوں ٹی جے ایم یو، تلنگانہ آر ٹی سی ایمپلائز یونین، ایس ڈبلیو ایف کی جانب سے ہڑتال کی نوٹس کارپوریشن مینجمنٹ کو دے چکی ہیں۔ اسی دوران کارپوریشن جوائنٹ ایکشن کمیٹی قائدین نے کارپوریشن کو فی الفور حکومت میں ضم کرلینے کا ریاستی حکومت بالخصوص چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ سے پرزور مطالبہ کیا اور کہا کہ حکومت کو پرامن نظم و نسق چلانے کیلئے ہمیشہ ورکرس، ملازمین کو درپیش مسائل کی فی الفور یکسوئی کردینے کے نتیجہ میں ریاست میں نظم و نسق بھی پرامن انداز میں کارکرد ہوا کرتے ہیں۔ بتایا جاتا ہیکہ ریاستی حکومت ٹی ایس آر ٹی کو جاریہ ماہ 25 ستمبر کے بعد کسی بھی دن سے ہڑتال شروع کردینے کا اشوادھا ریڈی قائد جوائنٹ ایکشن کمیٹی ٹی ایس آر ٹی نے اعلان کیا اور کسی بھی ناگہانی واقعات ہڑتال کے درمیان پیش آئیں تو خود حکومت ہی اس کے راست ذمہ دار ہوگی۔