آر ٹی سی کو رواں سال 1000 کروڑ کا خسارہ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 26 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : آر ٹی سی بسوں کی خدمات کے 80 برس مکمل ہوچکے ہیں جب کہ تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ شعبہ کو ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے پہلے سال کچھ منافع حاصل ہوا لیکن سال 2018-19 میں آر ٹی بسوں کے شعبہ کو 928.67 کروڑ روپیوں کا خسارہ برداشت کرنا پڑا ہے ۔ آر ٹی سی شعبہ سے موصولہ تفصیلات کے بموجب ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد پہلے سال شعبہ کو کسی قدر آمدنی میں فائدہ حاصل ہوا تھا لیکن اس کے بعد گذشتہ 4 سال سے ہر گذرتے سال میں اس کے خسارہ کے اعداد و شمار میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ہر سال ہونے والے خسارے کی وجہ سے وہ اپنے ملازمین کی تنخواہیں اور بقایا جات کی ادائیگی میں بھی ناکام ہورہا ہے ۔ آر ٹی سی کی جانب سے نئے ڈرائیوروں کی بھرتی بھی نہیں ہوپارہی ہے ۔ جس کی وجہ سے اسے عملہ کی کمی کا بحران ہے اور گذشتہ 6 برسوں سے مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتی نہ ہونے کی وجہ سے عملہ بھی کم ہے ۔ حالانکہ مرکزی حکومت کی اس طرف نہ صرف توجہ مبذول کروائی گئی ہے ۔ بلکہ ڈرائیوروں کے تقررات میں بھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے ۔ دوران حمل و نقل کے اس شعبے کی آمدنی کے اعداد و شمار اس سال بڑھے ہیں لیکن ان میں اضافہ بھی خسارے کو کم کرنے میں کامیاب نہیں ہوا ہے جیسا کہ رواں سال آمدنی میں 312 کروڑ کا اضافہ دیکھا گیا ہے جب کہ 2017-18 میں آمدنی کے اعداد و شمار 4,570 کروڑ رہے جب کہ اس کے بعد کے سال یہ اعداد و شمار 4,882 ہوگئے ہیں ۔۔