آر ٹی سی کی آمدنی میں یومیہ 2 کروڑ کا اضافہ

   

حیدرآباد /26 نومبر ( سیاست نیوز ) خسارے میں چلنے والا ٹی ایس آر ٹی سی ادارہ ابھی ابھی فائدے کی طرف گامزن ہو رہا ہے ۔ ایک طرف حکومت سے مکمل تعاون حاصل ہو رہا ہے ۔ دوسری طرف صدرنشین اور منیجنگ ڈائرکٹر کی نامزدگی کے بعد ادارے میں ایک نیا جوش و خروش دیکھا جارہا ہے ۔ ریاست میں کوویڈ کا اثر کم ہونے کی وجہ سے بھی آر ٹی سی کی آمدنی میں اضافہ ہورہا ہے ۔ ماضی کے بہ نسبت آر ٹی سی کو یومیہ 2 کروڑ روپئے کی آمدنی ہو رہی ہے ۔ اگست میں یومیہ 9.6 کروڑ رہنے والی آر ٹی سی کی آمدنی نومبر میں بڑھ گئی ہے ۔ اس ماہ یومیہ اوسطاً 2کروڑ روپئے کی آر ٹی سی کو آمدنی بڑھ گئی ہے اور اب یومیہ 11.50 کروڑ روپئے کی آمدنی ہو رہی ہے ۔ ساتھ ہی آر ٹی سی بسوں میں سفر کرنے والے مسافرین کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔ جاریہ ماہ آر ٹی سی بسوں نے یومیہ 33 لاکھ کیلومیٹر کا سفر طئے کیا ہے ۔ ن