آر ٹی سی کی ٹکر ، دو افراد بشمول خاتون ہلاک

   

حیدرآباد 17 ڈسمبر (سیاست نیوز) شہر میں پیش آئے علیحدہ واقعات میں آر ٹی سی بس کی ٹکر سے دو افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ خاتون کو تیز رفتار بس نے ایل وی پرساد ہاسپٹل بنجارہ ہلز کے قریب ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگئی۔ یہ منظر سی سی ٹی وی میں قید ہوا اور بعدازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے نتیجہ میں عوام میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس بنجارہ ہلز نے آر ٹی سی بس ڈرائیور کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا۔ اِسی قسم کے ایک اور واقعہ میں 38 سالہ وینکٹیش کو آر ٹی سی بس نے پرانا پُل کے قریب ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ وینکٹیش جو پیشہ سے مزدور بتایا گیا، آج صبح سائیکل پر جارہا تھا کہ تیز رفتار آر ٹی سی بس نے اُسے ٹکر دے دی۔ اِس حادثہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور پولیس نے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا۔