آر ٹی سی کے ایک اور ڈرائیور نے خود کشی کرلی

   

حیدرآباد 28 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) آر ٹی سی کے ایک اور ڈرائیور نے پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ کہا گیا کہ اس ڈرائیور کی نعش ایک جھاڑ سے لٹکی ہوئی ھائی گئی ۔ ایک پولیس عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ آر ٹی سی ملازمین کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے آر ٹی سی حکام کی جانب سے اسے ڈیوٹی پر واپس نہ لئے جانے سے دلبرداشتہ ہوکر خود کشی کی ہے ۔ تاہم پولیس نے کہا کہ وہ اس خود کشی کی اصل وجوہات کا پتہ چلانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ تاہم واضح رہے کہ حکومت نے آر ٹی سی ملازمین کو کل جمعہ سے رجوع بکار ہونے کی اجازت دیدی ہے ۔