آر ٹی سی کے T-24 ٹکٹ کی قیمت میں اضافہ

   

حیدرآباد: 15 جون (سیاست نیوز) ٹی ایس آر ٹی سی کی جانب سے اس کے T-24 بس ٹکٹ کی قیمت پر نظرثانی کرتے ہوئے اسے 90 روپئے سے 100 روپئے کردیا گیا ہے جس کے ذریعہ گریٹر حیدرآباد ریجن میں پورا دن یا 24 گھنٹے تک آر ٹی سی بسوں میں سفر کیا جاسکتا ہے۔ سینئر سٹیزنس (مرد، خواتین اور 12 سال سے زائد عمر کی لڑکیوں) کے لیے ٹکٹ کی قیمت اضافہ کرتے ہوئے 80 روپئے سے 90 روپئے کیا گیا ہے۔ ٹکٹ قیمتوں میں اضافہ 16 جون تا 31 جولائی کے لیے ہوگا۔ آر ٹی سی ایگزیکٹیو ڈائرکٹر کی جانب سے جاری آرڈرس میں یہ بات کہی گئی ہے۔