عادل آباد۔/6 نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)متحدہ ضلع عادل آباد کے چھ بس ڈپوز کے تحت آر ٹی سی کی جاری ہڑتال سے 17 افراد ہڑتال سے دستبردار ہوتے ہوئے 5 نومبر کو اپنے اپنے بس ڈپوز پہنچ کر اپنی ڈیوٹی پر رجوع ہوگئے۔ منچریال بس ڈپو کے تحت آر ٹی سی ورکرس جہاں اپنی ہڑتال کو جاری رکھے ہوئے ہیں وہیں دوسری طرف نرمل بس ڈپو میں 6افراد ایم مرلی دھر اسٹاف نمبرSAP303898 ، کے انیل اسٹاف نمبر ـJAF305407 ، کے سدرشن اسٹاف نمبر RT851739 ، اے حمید اسٹاف نمبرLH307038، محمد یونس اسٹاف نمبر DRI-301149 ، آر سنتوش اسٹاف نمبر SA(P)305395 بھینسہ ڈپو میں پانچ افراد ایم آنند اسٹاف نمبرDS)P304565 ، ایس ایل نارائنہ اسٹاف نمبر SA(P)301660 ، پی وینکٹیش اسٹاف نمبر 302235 ٹائپسٹ، ایس آنند اسٹاف نمبر SA(F)303893 ، ایم سری دھر اسٹاف نمبر300659 میکانک۔ اوٹنور بس ڈپو میں دو افراد ٹی ایس این سنگھ اسٹاف نمبر 850798 ڈرائیور، ای رامچندر اسٹاف نمبر 310500 ڈرائیور، آصف آباد بس ڈپو میں ایک فرد ٹی روی اسٹاف نمبر 851502 کنڈکٹر کے علاوہ آر ایم آفس میں خدمات انجام دینے والے ڈرائیور ایس کے چاند اسٹاف نمبر 851036 ، ایک خاتون کنڈکٹر ایم چھایا اسٹاف نمبر 857878 اور شریمتی ایم امروتا اسٹاف نمبر AMT321087 ، اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔