وقارآباد(تلنگانہ): ٹی ایس آر ٹی سی کی ہڑتال24ویں دن میں داخل ہوگئی ہیں۔ حکومت تلنگانہ آر ٹی سی ملازمین کے مطالبات ماننے سے انکار کررہی ہے۔ جس پر کارپوریشن نے ہڑتال شروع کردی ہے۔ اس دوران کئی ملازمین نے خودکشی کرلی اور بعض کو نوکری ہاتھ سے چلی جانے کے خوف سے دل دورہ پڑا جس کے سبب ان کی موت ہوگئی۔ کل ہی ایک خاتون کنڈکٹر نے خودکشی کرلی۔ اور آج ایک آر ٹی سی ڈرائیور نے خودکشی کی کوشش کرنے لگا جس پر مقامی لوگو ں نے اسے بچالیا۔ ا ے این آئی کی رپورٹ کے مطابق آر ٹی سی ڈرائیور وینکٹیا پچھلے 24دنوں سے چل رہی ہڑتال میں حصہ لے رہا ہے۔ جس پر آج وہ ایک چلتی بس کے سامنے کود کر جان دینے کی کوشش کررہاتھا کہ مقامی لوگو ں نے اسے بچالیا۔
Telangana: An RTC (Road Transport Corporation) employee allegedly attempted to commit suicide by jumping before a bus earlier today in Vikarabad. The bus driver managed to apply brakes on time and the man was removed from the spot by the locals.
— ANI (@ANI) October 28, 2019
پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی۔ وینکٹیا نے بتایا کہ وہ 24دنوں سے نوکری پر نہ جانے کے سبب خستہ معاشی حالات کا شکار ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹی ایس آر ٹی سی کے جوائنٹ ایکشن کمیٹی (جے اے سی) کارپوریشن کو حکومت میں ضم کرنے او ردیگر مطالبات کو پورا کرنے کے لئے 5اکتوبر سے ہڑتال کا آغاز کیا تھا۔ اس ہڑتا ل میں تقریبا 48,000 ملازمین نے حصہ لیا ہوا ہے۔ ریاستی سطح پر کئی سیاسی پارٹیوں نے اس ہڑتال کی تائید و حمایت کی ہے۔