آر پی ایف نے مدارس کے93 بچوں کو ٹرین سے اتار کو چائلڈ ویلفیئر کمیٹی بھیج دیا

   

الٰہ آباد: الٰہ آباد میں آر پی ایف نے سیمانچل ایکسپریس ٹرین سے 93 بچوں کو اتار کر چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے پاس بھیج دیا۔ یہ ٹرین بہار کے ارریہ ضلع کے فاربس گنج سے نئی دہلی آتی ہے۔ ان بچوں کے ساتھ پولیس نے نو افراد کو بھی پکڑا ہے۔ان معصوم بچوں کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ یہ تمام بچے دینی مدارس کے طلبائے عزیز ہیں، جو راجستھان ،یوپی کے مختلف مدارس میں بغرض دینی تعلیم جا رہے تھے۔ آر پی ایف کے مطابق ان بچوں کو لے جانے والے افراد کے پاس کوئی درست دستاویزات نہیں تھے اور نہ ہی ان کے خاندان کا کوئی فرد تھا۔یہ تمام بچے بہار کے ارریہ سے مختلف شہروں میں جارہے تھے۔