آر ڈی او بودھن نے گھر گھرسروے کاموں کا جائزہ لیا

   

بودھن۔ آر ڈی او بودھن راجیشور نے آج ردرور منڈل میں جاری دوسرے مرحلہ کے گھر گھر سروے کے کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مقامی عہدیدار محمد مجیب تحصیلدار ردرور اور ایم پی ڈی او، نوڈل آفیسرس سے تاحال مکمل شدہ سروے کے مکانات اور مرض کوویڈ کے مشتبہ مریضوں کے تعلق سے تفصیلات حاصل کی۔ تحصیلدار مجیب الدین کے مطابق ردرور منڈل میں موجود دس مواضعات کے 4806 مکانات کے سروے کے دوران 18 مشتبہ مریضوں کی نشاندہی کی گئی جن میں سے 2مریضوں کو دواخانہ سے رجوع کیا گیا اور باقی16 کو ادویات فراہم کرکے انہیں گھروں میں ہی کورنٹائن کردیا گیا۔