آر کے سچیٹی کورونا سے فوت

   

نئی دہلی : باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا (بی ایف ائی) کے ایگزیکیٹیو ڈائرکٹر آر کے سچیٹی کا کورونا سے انتقال ہوگیا ہے۔ وہ 56 برس کے تھے۔ گذشتہ چند دنوں سے وہ یہاں ایک دواخانہ میں زیرعلاج تھے اور ونٹیلیٹر کے ذریعہ ان کا علاج کیا جارہا تھا۔ تاہم وہ آج کورونا کے خلاف جنگ ہار گئے۔ بی ایف آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ خبر افسوس کے ساتھ دی جارہی ہیکہ آر کے سچیٹی کورونا سے فوت ہوگئے ہیں اور اب وہ ہمارے درمیان نہیں رہے۔