آر کے نگر ضمنی انتخابات : سی بی آئی تحقیقات کروانے ڈی ایم کے امیدوار کی عرضداشت

   

Ferty9 Clinic

چینائی ۔29 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) مدراس ہائیکورٹ نے چہارشنبہ کو ڈی ایم کے اُمیدوار مرودو گنیش کی جانب سے داخل کردہ عرضداشت کی سماعت کی اجازت دی جس میں انھوں نے اپریل 2017 ء میں آر کے نگر ضمنی انتخابات میں رائے دہندوں کو مبینہ رشوت دیئے جانے کے معاملہ کی سی بی آئی سے تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا تھا ۔ جسٹس ایم ستیہ نارائن اور آر ہیم لتا نے سی بی آئی کو اس سلسلہ میں ایک نوٹس کی اجرائی کی ہے جس کا جواب 11 فبروری تک طلب کیا گیا ہے ۔ مسٹر گنیش اور دیگر دراصل ضمنی انتخابات میں رشوت دینے والوں کے خلاف ایف آئی آر رجسٹر کرنے کیلئے مدراس ہائیکورٹ سے رجوع ہوئے جس کے انعقاد سے ایک ہفتہ قبل ہی اُسے منسوخ کردیا گیا تھا جو دراصل متعدد مقامات پر انکم ٹیکس کے دھاؤوں کے بعد رائے دہی نہ کروانے کے فیصلہ کی صورت میں سامنے آیا تھا ۔