انقرہ : حکومت ترکی نے جیسے ہی یہ اعلان کیا کہ اس نے کوویڈ ۔ 19 کے روزانہ سامنے آنے والے کیسوں کی مکمل تعداد شائع نہیں کی ہے ، یوروپی ملکوں نے ترکی کے تعلق سے اپنے سفری انتباہ پر نظر ثانی شروع کردی ہے ۔ برطانیہ نے تیزی سے حرکت میں آتے ہوئے ترکی کو کورنٹین فری لسٹ سے حذف کردیا ۔ ترک وزیر صحت نے بیان دیا تھا کہ سرکاری کورونا اعداد و شمار میں صرف علامتیں ظاہر ہونے والے معاملے شامل ہیں ۔ چنانچہ برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ ترکی کے تئیں درپیش جوکھم کا مکرر جائزہ لیا گیا ۔ انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ پہونچنے والے ترک شہریوں کو دو ہفتے کیلئے آئیسولیشن میں رہنا پڑیگا ۔۔
