آزادی کا امرت مہااتسو۔بھارت کی 75سالہ تقایب کا آغاز

,

   

احمد آباد: وزیر اعظم نریندر مودی نے سابرمتی آشرم ، احمد آباد سے ’پد یاترا‘ (آزادی مارچ) کو روانہ کیا اور ’آزادی کا امرت مہااتسو‘ (ہندوستان کی 75 سالہ تقاریب) ابتدائی سرگرمیوں کا افتتاح کیا۔ انہوں نے75 دیگر تقریبات میں ہندوستان کے لئے دیگر متعدد ثقافتی اور ڈیجیٹل اقدامات بھی شروع کیے ۔ اس موقع پر گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت ، مرکز کے ایم او ایس (آزادانہ چارج) پرہلاد سنگھ پٹیل اور گجرات کے وزیر اعلی وجئے روپانی موجود تھے ۔آزادی کا امرت مہااتسو تقریبات کا ایک سلسلہ ہے جو ہندوستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کی یاد میں حکومت ہند کے زیر اہتمام منعقد کیا جاتا ہے۔ مہااتسو کو عوامی حصہ داری کے جذبے سے ایک عوامی جشن کے طور پر منایا جائے گا۔سابرمتی آشرم میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے 15 اگست 2020 ء سے 75 ہفتے پہلے ’آزادی کا امرت مہااتسو‘ کے آغاز کا ذکر کیا جو 15 اگست 2023 ء تک جاری رہے گا۔ انہوں نے گاندھی جی اور ان عظیم شخصیات کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے جدوجہد آزادی میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ وزیر اعظم نے پانچ ستونوں کے بارے میں زور دیا یعنی آزادی کی جدوجہد ، نظریات 75 ویں منزل میں ، حصولیابیاں 75 ویں منزل میں ، 75 ویں منزل میں عملی اقدامات اور 75 ویں منزل میں عزائم جو خوابوں اور ذمہ داریوں کو ترغیب کے طور پر آگے بڑھنے کیلئے تحریک دینے والی طاقت ہیں۔ وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ آزادی ’امرت مہااتسو‘ کے معنی ہیں آزادی کی توانائی کا امرت۔ اس کا مطلب ہے آزادی کی جدوجہد کے سورماؤں کی ترغیب کا امرت ؛ نئے خیالات اور وعدوں کا امرت اور آ تم نربھر بھارت کا امرت۔ نمک کی علامت کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ محض قیمت کی بنیاد پر نمک کی قدر کا کبھی اندازہ نہیں کیا جاتا۔

’کواڈ‘ کی افادیت میں اضافہ
وزیراعظم مودی کا خطاب
نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے کواڈ مخلوط کی پہلی چوٹی کانفرنس میں کہا کہ یہ اتحاد بتدریج اپنی افادیت میں اضافہ کررہا ہے اوراب اس کے ایجنڈے پر مختلف مسائل موجود ہیں جیسے ویکسین ، تبدیلی آب و ہوا اور ابھرتی ٹکنالوجی ۔ اس طرح 4 ملکوں کا اتحاد مضبوط ہوتا جارہا ہے ۔ ورچول سمیٹ میں امریکی صدر جوبائیڈن ، آسٹریلیائی وزیراعظم اسکاٹ ماریسن اور جاپانی وزیراعظم یوشی ہیدے سوگا نے شرکت کی ۔ مودی نے کہا کہ اس سمیٹ کے انعقاد سے پتہ چلتا ہے کہ اتحاد اچھی طرح ابھر آیا ہے۔