حیدرآباد۔ ورلڈ سائیکلنگ الائنس (ڈبلو سی اے) اور حیدرآباد بائیسکلنگ کلب ( ایچ بی سی) نے ہندوستان کے 74ویں یوم جمہوریہ کی یاد میں آزادی کا امرت مہوتسو سائکلوتھون کا انعقاد کیا۔ سائکلوتھون کی میزبانی حکومت ہند، ڈبلو سی اے ،ایچ بی سی ، اسمارٹ بائیک ، ایس سی ایس سی ، سی آئی آئی وائی آئی اور آل انڈیا بائیسکلنگ فیڈریشن نے مشترکہ طور پر کی تھی۔ اپنی اور کرائے کی دونوں سائیکلوں کے لیے جن زمروں میں ریس کا انعقاد کیا گیا ان میں 5کے ایم جوائے رائڈ 10کے ایم ماس رائیڈ شامل تھی۔ 25 کلومیٹر فاؤنڈیشن سواری؛ 50 کلومیٹر کی سواری اور 100 کلومیٹر صدی کی سواری کا زمرہ بھی شامل تھا۔مہمان خصوصی اور بیرون ملک کے باشندیسر گراہم واٹسن نے کہا میں یورپ، امریکہ، افریقہ، ایشیا اور آسٹریلیا سے سائیکل سواروں کا استقبال کرتا ہوں۔سائیکلنگ کو فروغ دینے کے لیے آپ کی مہم ہماری مہم ہے اور یہ ہم سب کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سائیکل چلانے کی ترغیب دی جائے۔