میرا یووا بھارت کی بنیاد رکھی جائے گی : مودی کی من کی بات
نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اعلان کیا کہ اس سال 31 اکتوبر ، اتحاد کے دن (ایکتا دیوس) کے موقع پر آزادی کا امرت مہوتسو کے اختتام کے ساتھ ہی ایک بہت بڑی ملک گیر تنظیم ‘میرا یووا بھارت’ کی بنیاد رکھی جائے گی جو نوجوانوں کو ملک کی تعمیر کے مختلف ایونٹس میں فعال کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔مودی نے یہ اعلان یہاں آل انڈیا ریڈیو پر من کی بات کے 106ویں ایپی سوڈ میں کیا۔ مودی نے کہا کہ 31 اکتوبر ہم سب کے لیے بہت خاص دن ہے ۔ اس دن ہم مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش مناتے ہیں۔ ہم ہندوستانی انہیں بہت سی وجوہات کی بنا پر یاد کرتے ہیں اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ سب سے بڑی وجہ ہے۔ ملک کی ریاستوں کو جوڑنے میں ان کا بے مثال رول۔ملک کے الگ الگ حصوں کو ہندوستان کے ساتھ جوڑ نے کا کام سردارولبھ بھائی پٹیل نے کیا۔