آزادی کی 75 سالہ تقاریب کی بڑے پیمانہ پر تیاریاں

   

چیف منسٹر 12 مارچ کو باغ عامہ میں پرچم کشائی انجام دیں گے
حیدرآباد۔ چیف سکریٹری سومیش کمار نے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ اجلاس میں ملک کی آزادی کی 75 سالہ تقاریب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ان تقاریب کو کامیاب بنانے کیلئے مساعی کریں۔ تمام سرکاری دفاتر اور جنکشنس کو 11 اور 12 مارچ کے درمیان خوبصورتی سے سجایا جائے اور روشنی کی جائے۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ افتتاحی پروگرام کے دوران 12 مارچ کو 11 بجے دن باغ عامہ میں قومی پرچم لہرائیں گے۔ ریاستی گورنر ورنگل میں اس پروگرام میں شرکت کریں گی۔ چیف سکریٹری نے کلکٹر ورنگل ( رورل ) کو گورنر کے پروگرام کے سلسلہ میں انتظامات کی ہدایت دی۔ اجلاس میں ڈائرکٹر جنرل پولیس مہیندر ریڈی، سکریٹری جی اے ڈی وکاس راج، کمشنر پولیس انجنی کمار، سکریٹری برائے گورنر سریندر موہن، سکریٹری سیاحت سرینواس راجو، کمشنر جی ایچ ایم سی لوکیش کمار، منیجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو واٹر ورکس دانا کشور، صدرنشین و منیجنگ ڈائرکٹر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن جی رگھوما ریڈی اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔