ممبئی ۔24 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی انیل گوٹے اے وی ایم اسٹرانگ روم کے باہر اس کی نگرانی کرتے ہوئے ساری رات جاگ کر گذاری ۔ ان کا کہنا ہے کہ رائے شماری سے قبل ووٹنگ مشینوں کے کسی بھی غلط اتعمال کو روکنے کیلئے وہ نگرانی کررہے تھے ۔ بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی مہاراشٹرا کی دھولے اسمبلی نشست سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کررہے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ اپنے حامیوں کے ساتھ انہوں نے اسٹرانگ روم کے باہر جاگ کر رات گذارنے کو ترجیح دی ۔