نئی دہلی ۔ /18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی عدالت نے پولیس سے کہا کہ وہ اس بات کی تصدیق کرے کہ بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر آزاد کا دہلی میں کوئی آفس ہے جہاں ہفتہ واری اجلاس منعقد ہوتے ہیں۔ آزاد کو شہریت ترمیمی قانون کیخلاف احتجاج کے دوران /20 ڈسمبر کو جامع مسجد دہلی کے قریب گرفتار کیا گیا تھا اور دو دن قبل مشروط ضمانت دی گئی تھی ۔ آزاد کو اندرون 24 گھنٹے دہلی چھوڑنے اور چار ہفتوں تک دہلی سے باہر رہنے کی ہدایت دی گئی ۔ دہلی الیکشن تک کوئی دھرنا نہ کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ۔ پولیس کو /21 جنوری تک رپورٹ داخل کرنا ہے۔