نئی دہلی:سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز آسامار باپو کے جرائم کے معاملوں سے متعلق کتاب ’گیننگ فار دی گاڈمین‘کی اشاعت کے ہائی کورٹ کے عبوری حکم کے خلاف اپیل خارج کردی۔جسٹس اے ایم کھانویلکر کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے سنچیتا گپتا کی جانب سے دائر کی گئی اپیل کو خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پہلے اس معاملے پر دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کریں۔درخواست گزار کو نابالغہ کی عصمت دری سے متعلق ایک معاملے میں کلیدی ملزم آسارام باپو کے معاون ساتھی کی حیثیت سے قصوروار قرار دیا گیا تھا۔عدالت عظمی نے کہا کہ وہ اپنی درخواست واپس لے اور پہلے ہائیکورٹ سے رجوع کرے ۔
