سپریم کورٹ نے آسارام کو عبوری ضمانت دینے سے انکار کردیا ہے۔ وہیں آسارام کے رشيکیش میں علاج کے لیے آیورویدک انسٹی ٹیوٹ بھیجنے کی درخواست پر سماعت کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ آسارام کو رشيکیش کے آیورویدک اسپتال میں داخل کروانے کی درخواست پر سپریم کورٹ نے راجستھان حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے اس سے قبل راجستھان ہائی کورٹ نے عصمت دری کے کیس میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے آسارام کی عبوری ضمانت کی درخواست کو بھی مسترد کردیا تھا۔ آسارام نے صحت کی بنیاد پر عبوری ضمانت طلب کی تھی۔