آسام:امت شاہ نے کانگریس پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا:جو لوگ اپنے وقت میں امن قائم نہیں کرسکے وہ ہمیں مشورے دے رہے ہیں

,

   

آسام کے کوکراجہار میں منعقدہ ایک تقریب میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کانگریس کو نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا”کانگریس پارٹی جو اپنے دور میں امن ، ترقی نہیں لاسکتی تھی ، آج ہمیں مشورے دے رہی ہے۔ اتنے برسوں سے آسام لہو کا شکار رہا ، بوڈو علاقہ لہو کا داغ رہا ، آپ نے کیا کیا؟ بی جے پی کی حکومت نے جو بھی کہا وہ کیا انہوں نے کہا کہ اگر بدعنوانی سے پاک ، دخل اندازی سے پاک ، دہشت گردی سے پاک اور آلودگی سے پاک آسام تعمیر کرنا ہے تو پی ایم مودی کی قیادت میں صرف بی جے پی تشکیل دے سکتی ہے۔