آسام :انتہا پسندی پر قابو پانے میں ترون گوگوئی کا کلیدی رول

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی، 23 نومبر (یو این آئی) کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے نے آسام کے سابق وزیر اعلی اور پارٹی کے سینئر لیڈر ترون گوگوئی کی برسی پر انہیں یاد کرتے ہوئے انہیں ریاست میں شورش پر قابو پانے اور ہم آہنگی قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والا لیڈر قرار دیا۔مسٹر ملک ارجن کھڑگے نے کہا کہ مسٹر ترون گوگوئی کے فیصلہ کن کردار سے آسام میں شورش کو کنٹرول کرنے ، ہم آہنگی قائم کرنے اور ریاست میں امن اور ترقی کی راہ ہموار کرنے میں مدد ملی ہے ۔ انہوں نے اتوار کے روز ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا، “مسٹر ترون گوگوئی کی برسی پر، ہم ان کی شراکت کو یاد کرتے ہیں۔ شمال مشرقی ہندوستان کے سب سے زیادہ قابل احترام اور طاقتور لیڈروں میں سے ایک مسٹر ترون گوگوئی نے آسام کی ترقی اور بہبود کے لیے اپنی زندگی وقف کردی۔ لوگ شورش کو روکنے اور ریاست میں ہم آہنگی، امن اور ترقی کے لیے ان کے فیصلہ کن کردار کو ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔”