پریشان حال عوام کو خوفزدہ نہ ہونے چیف منسٹر کا مشورہ، مدد کا تیقن
محروم افراد کی مدد کا تیقن
گوہاٹی۔30 اگست (سیاست ڈاٹ کام) قومی شہری رجسٹر(این آر سی) کی اشاعت سے قبل آسام کے چیف منسٹر سربانند سونوال نے جمعہ کو بتایا کہ عوام کو خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ریاستی حکومت حقیقی شہریوں کو اپنا شہریت ثابت کرنے میں پوری پوری مدد کرے گی اور انہیں قانونی مدد فراہم کرے گی۔ سونوال نے یہ بھی کہا کہ ’’ضمنی فہرست‘‘ سے کسی بھی شخص کے نام کا اخراج جس کی طباعت ہفتہ کے دن عمل میں آئے گی اس کا مطلب یہ نہیں ہوگا کہ ایسا شخص ’’غیر ملکی‘’ قرار دیا جائیگ ا ایسی صورت میں قطعی فیصلہ معقول قانونی کارروائی کے بعد فارین ٹریبنل (ایف ٹیز) کریں گے۔ انہوںنے ممید بیان کیا کہ کسی کو بھی فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ حکومت سب کا خیال رکھے گی حتی کہ ضمنی فہرست میں جن لوگوں کے نام شامل نہ ہوں گے۔ ان کے لیے بھی اپنی شہریت ثابت کرنے کے متعدد مواقع ہوں گے۔ 30 جولائی 2018ء کو جب این آر سی کا مسودہ شائع کیا گیا تھا اس وقت اس میں 40.7 لاکھ افراد کے ناموں کی عدم شمولیت کے باعث زبردست تنازعہ پیدا ہوگیا تھا۔ اس مسودہ میں 3.29 کروڑ درخواست گزاروں میں سے 2.9 کروڑ ہی کے نام شامل کئے گئے تھے۔ اس کے علاوہ بھی مزید ایک لاکھ لوگوں کے ناموں کو اس میں شامل ہونے سے رہ گئے تھے۔ سونوال نے ہند۔پاک مرکز نے پہلے ہی قطعی فہرست میں ناموں کی عدم شمولیت کے خلاف ایف ٹی میں اپیل داخل کرنے کی مدت کو 60 دنوں سے بڑھاکر 120 دن کردیا ہے۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ وہ این آر سی کی حتمی فہرست کی پرامن اشاعت میں صمیم قلب صمیم کے ساتھ تعاون کریں۔