آسام بی جے پی میں پھوٹ ممکن، چیف منسٹر نشانہ

   

گوہاٹی : آسام بی جے پی میں ناراضگی اور ممکنہ پھوٹ کے آثار دکھائی دینے لگے ہیں۔ چیف منسٹر ہیمانتا بسوا سرما کی قیادت پر مزید کئی سینئر قائدین تنقید کے ساتھ پارٹی چھوڑکر جارہے ہیں۔ آر ایس ایس سے دیرینہ وابستگی رکھنے والے اشوک سرما جو 2016 تا 2021 سرب نند سونوال کی ریاستی قیادت میں حلقہ اسمبلی نلباری کے نمائندہ رہے، انہوں نے چیف منسٹر بسوا سرما پر شدید برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بی جے پی میں مسائل کی جڑ خود چیف منسٹر ہے۔ اشوک سرما نے میڈیا کو بتایا کہ ان کو بی جے پی چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ان کے خلاف پارٹی میں ’بعض نئے قائدین‘ نے ’سازش‘ کی ہے۔