نئی دہلی:جہاں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیرقیادت آسام حکومت کی دراندازی کے خطرے سے سختی سے نمٹنے کے لیے تعریف کی،تو دوسری طرف انھوں نے الزام لگایا کہ مغربی بنگال حکومت اس خطرے سے نمٹنے میں مرکز کے ساتھ تعاون نہیں کر رہی ہے۔ آسام میں ہمنت بسوا سرما کی زیرقیادت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی دراندازی کے مسئلے کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔