آسام معاہدہ پر عمل آوری سے قبل شہری بل کا حل ضروری:بیزبروا

   

نئی دہلی ۔ 24 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق بیورو کریٹ ایم پی بیزبروا جو آسام معاہدہ کلازچھ عمل آوری پیانل کے صدر رہے ہیں کہا کہ مرکز کو چاہیئے کہ اس پر کامیاب عمل آوری سے قبل آسام شہری بل کا قابل قبول تلاش کرے ۔ مرکزی حکومت کی جانب سے بروا کو 9ارکان پر مشتمل اعلیٰ سطح کمیٹی کا صدر بنایا گیا تھا لیکن انہوں نے حالیہ دنوں بیان دیا کہ دوسرے 4 اراکین کی کمیٹی سے استعفیٰ کے باعث وہ اس عہدہ پر برقرار نہیں رہ سکتے کیونکہ ارکان نے این ڈی اے حکومت کے متنازعہ آسام شہریت بل کے خلاف استعفی دے دیا تھا ۔ نریندر مودی حکومت نے آسام معاہدہ کلاز چھ پر عمل آوری کیلئے 2جنوری کو کمیٹی تشکیل دی تھی ۔