آسام میں اب کوئی آدیواسی شدت پسند تنظیم موجود نہیں، ڈی این ایل اے سمجھوتے پر امت شاہ کا بیان

   

ریاست آسام کے ضلع دیماسا ہاساؤ میں جمعرات کے روز وزیر داخلہ امت شاہ کی موجودگی میں 2024 تک شمال مشرق کو شورش سے پال کرنے کے لیے حکومت ہند، آسام حکومت اور عسکریت پسند گروپ دیماسا نیشنل لبریشن آرمی (ڈی این ایل اے) کے نمائندوں کے درمیان ایک سہ فریقی میمورنڈم آف سیٹلمنٹ (ایم او ایس) پر دستخط کیے گئے۔ اس معاہدے کے نتیجے میں ڈی این ایل اے کے 168 سے زیادہ کیڈر ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو رہے ہیں۔ یہ معاہدہ آسام کے دیماسا ہاساؤ ضلع میں شورش کا مکمل خاتمہ کر دے گا۔ معاہدے کے تحت آسام حکومت کی جانب سے دیماسا ویلفیئر کونسل قائم کی جائے گی تاکہ سیاسی، معاشی اور تعلیمی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے سماجی، ثقافتی اور لسانی شناخت کے تحفظ کو فروغ دیا جا سکے اور دیماسا کے باشندوں کی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔