آسام میں انتخابات سے پہلے ووٹرس کو رشوت دی جارہی ہے

,

   

Ferty9 Clinic

ہر ماہ 1,250 روپئے دینے کا اعلان‘ کانگریس کی بی جے پی پر شدید تنقید

نئی دہلی۔3؍جنوری ( ایجنسیز) کانگریس کو آسام اسمبلی الیکشن 2026 میں بہار جیسی اسکیموں سے انتخابات کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جہاں لاکھوں خواتین کو اسمبلی انتخابات سے پہلے اور اس کے دوران تقریباً 10,000 روپے دیے گئے جس سے اپوزیشن کو بڑا نقصان ہوا۔آسام میں رواں سال اپریل میں اسمبلی انتخابات ہوں گے اور ریاستی حکومت نے یکم جنوری کو ادائیگیوں کا اعلان کیا تھا اورونودوئی اسکیم کے تحت 2020 سے مستفید ہونے والی 3.7 ملین خواتین کو ٹارگیٹ کیا گیا۔ انہیں ہر مہینے 1,250 روپے دیے گئے۔ اب ریاستی حکومت 20 فروری کو ہر استفادہ کنندہ خاتون کو 8,000 روپے کا بیہو تہوار ایڈوانس دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ریاستی حکومت یکم فروری سے ایک نئی اسکیم بھی شروع کرے گی جس میں اہل پوسٹ گریجویٹ طلباء کو 2,000 روپے ماہانہ اور اہل انڈرگریجویٹ طلباء کو 1,000 روپے ماہانہ فراہم کیے جائیں گے۔ ایسے طلباء کی گھریلو آمدنی چار لاکھ روپے سالانہ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ کانگریس پارٹی آسام بی جے پی حکومت کی جانب سے بے روزگار نوجوانوں اور خواتین کیلئے حال ہی میں اعلان کردہ مالی امداد کی اسکیم کو انتخابات سے عین قبل ووٹروں کو دی جا رہی رشوت قرار دیا اور ان اسکیموں کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک مہم شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔کانگریس کے اندرونی ذرائع کے مطابق پارٹی کی مہم کے دوران اپریل کے انتخابات سے چند ماہ قبل اعلان کردہ مالی امداد کے وقت پر سوال اٹھایا جائے گا اور ووٹروں کو بتایا جائے گا کہ ریاستی حکومت پچھلے پانچ برسوں میں ایسا کرنے میں کیوں ناکام رہی۔ مزید برآں، کانگریس کی مہم ووٹروں کو یہ بھی بتائے گی کہ انتخابات کے آخری لمحات میں ادائیگی ریاستی حکومت کی نوجوانوں کی بے روزگاری کو دور کرنے اور خواتین استفادہ کنندگان کی مدد کرنے میں ناکامی کو ظاہر کرتی ہے اور یہ کہ ادائیگیاں پالیسی کی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش ہیں جنہیں انتخابات کے بعد روکا یا کم کیا جا سکتا ہے۔کانگریس ووٹروں کو یہ بھی بتائے گی کہ اس نے ہمیشہ اپنے وعدوں کو پورا کیا اور ان پر زور دے گی کہ وہ اپنے ووٹ کا استعمال احتیاط سے کریں۔ بی جے پی خواتین اور نوجوانوں کو پیسے دے کر ووٹ خریدنے کی سازش کر رہی ہے لیکن آسام کے لوگ اس فریب کو دیکھ رہے ہیں۔

جب ہم اگلی حکومت بنائیں گے تو ہر عورت، ہر نوجوان اور ہر خاندان کو ٹھوس اور حقیقی فوائد حاصل ہوں گے۔