گوہاٹی ۔ 26 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) آسام حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے مریضوں کے موثر علاج کیلئے ایک ہفتہ کے اندر 700بیڈ پر مشتمل کورنٹائن سنٹر کی تعمیر کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ریاستی وزیر ہیمنتا بسوشرما نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بات بتائی ۔ حکومت نے یہ فیصلہ مرکز کی اُس ہدایت کے بعد کیا جس میں ریاستوں سے کہا گیا کہ وہ چند ہاسپٹلس کورنٹائن کیلئے تیار کریں جہاں کورونا وائرس مریضوں کا علاج کیا جاسکے ۔