آسام میں این آر سی مسئلہ کیلئے صرف ذمہ دار کانگریس صدر آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ بدرالدین اجمل کا الزام

   

بارپیٹا(گوہاٹی): کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی جلد ہی بھارت جوڑو نیائے یاترا کا آغاز کرنے والے ہیں۔ اس دوران آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے سربراہ بدرالدین اجمل نے کانگریس پر کئی سوالات اٹھائے ہیں۔آسام کے بارپیٹا میں خطاب کرتے ہوئے بدرالدین اجمل نے کہاکہ کانگریس حکومت نے کہا تھا کہ ہم یہ کریں گے، ہم یہ دیں گے، وغیرہ۔ حراستی کیمپ کس نے بنایا؟ ڈی ووٹر کا مسئلہ کس نے اٹھایا؟ این آر سی کا مسئلہ کس نے پیدا کیا؟ انہوں نے کہا کہ یہ سب ترون گوگوئی کی قیادت والی کانگریس حکومت نے کیا ہے۔ اس سے پہلے، پرفل مہانتا کی قیادت والی حکومت نے ایک لاکھ ڈی ووٹر بنائے، لیکن ترون گوگوئی کی قیادت والی کانگریس حکومت نے ایک سال کے اندر اندر پانچ لاکھ ڈی ووٹر بنائے۔مولانا اجمل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ راہل نے ملک کے 50 فیصد حصے کا سفر کیا ہے۔ یہ اچھا ہے،لیکن کیا انہوں نے انتخابات میں جو نتائج حاصل کیے وہ متوقع نتائج تھے؟ دراصل راہول گاندھی 14 جنوری سے منی پور سے بھارت جوڑو نیائے یاترا شروع کرنے جا رہے ہیں۔