آسام میں بھی کانگریس کو بڑا جھٹکا قمر الاسلام چودھری نے پارٹی چھوڑدی

   

گوہاٹی: آسام کے ایک بڑے لیڈر قمر الاسلام چودھری نے کانگریس پارٹی چھوڑ دی ہے۔ انہوں نے اآسام پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری کے عہدے اور پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ چودھری نے اپنا استعفیٰ کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کو بھیج دیا ہے۔ قمر الاسلام چودھری نے استعفیٰ کی وجہ گزشتہ چند مہینوں میں کانگریس کی مبینہ طور پر بے سمت اور الجھی ہوئی قیادت کو بتایا ہے۔قمر الاسلام چودھری نے سونیا گاندھی کو اپنے استعفیٰ نامہمیں لکھا کہ آپ اور کانگریس قیادت کا تہہ دل سے شکریہ کہ انہوں نے مجھے مختلف عہدوں پر پارٹی کی قیادت کرنے کا موقع دیا جیسا کہ این ایس یو آئی نیشنل سکریٹری، اے پی وائی سی صدر اور اے پی سی سی جنرل سکریٹری۔ پچھلے کچھ مہینوں میں اے پی سی سی کی بے سمت اورمبہم قیادت کی وجہ سے آسام میں کانگریس پارٹی کی موجودہ عدم استحکام نے میرے پاس کانگریس کے رکن کے طور پر جاری رہنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں چھوڑا۔