آسام میں بی جے پی کے ایم ایل اے کورونا سے متاثر

   

گوہاٹی ۔ آسام کے ضلع کریم گنج میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے کو کورونا وائرس (کوویڈ 19) سے متاثر پایا گیا ہے جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔پتھرکانڈی اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے کرشنیندو پال میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی علامات پائی گئیں تھیں اور پیر کو ان کی جانچ کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔ایم ایل اے کو پچھلے تین دن سے بخار تھا اور 18 جون کو ٹسٹ کے لئے ان کا نمونہ پیش کیاگیا تھا۔