آسام میں تشدد کی دوبارہ واپسی کا اندیشہ: راہول

   

Ferty9 Clinic

گوہاٹی۔ 28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے لیڈر راہول گاندھی نے ہفتہ کو کہا کہ بی جے پی کی مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی پالیسیوں کے نتیجہ میں یہ ریاست (آسام) دوبارہ تشدد کے راستے پر واپس لوٹ آئے گی۔ راہول گاندھی نے جو ہفتہ کو یہاں عوامی ریالی سے خطاب کررہے تھے کہا کہ اس ریاست میں امن لانے والے آسام سمجھوتے کے جذبہ کو برباد نہیں کیا جانا چاہئے۔ راہول گاندھی نے ترمیم شدہ شہریت قانون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے ڈر ہے کہ بی جے پی کی پالیسیوں کے سبب آسام دوبارہ تشدد کے راستہ پر واپس لوٹ آئے گا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کو آسام اور شمال مشرق کی شناخت، زبان اور تہذیب پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ راہول گاندھی نے کہا کہ نفرت اور تشدد کے ساتھ آسام کبھی ترقی و خوشحالی حاصل نہیں کرسکتا۔ ہر کسی کو متحد ہونا چاہئے اور بی جے پی قائدین سے کہنا چاہے کہ وہ اس ریاست کی زبان، تہذیب، تاریخ اور شناخت پر حملہ نہیں کرسکتی۔