آسام میں حکومت کے زیر انتظام مدرسے جلد بند کیے جائیں گے۔ آج اسمبلی میں بل پیش کیا جائے گا

,

   

گوہاٹی: آسام کے وزیر ہمنٹا بسوا سرمہ نے پیر کو کہا ہے کہ آسام حکومت کے ذریعہ چلائے جانے والے مدرسوں کو ختم کرنے کے لئے اور مدرسہ کی صوبائی حیثیت کو منسوخ کرنے کے لئے ایک بل آج ریاستی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔آسام کے وزیر تعلیم ہمانٹا بسوا سرمہ نے کہا ، “میں ریاستی قانون ساز اسمبلی میں مدرسہ کی صوبائی حیثیت کو منسوخ کرنے کے لئے ایک بل پیش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ آج میں ایک بل پیش کروں گا تاکہ مدرسہ کی صوبائی حیثیت کو منسوخ کیا جاسکے۔ اس مسودہ کی منظوری کے بعد آسام حکومت کے ذریعہ مدرسہ چلانے کا رواج ختم ہوجائے گا ، جس کی شروعات مسلم لیگ کی حکومت نے آزادی سے پہلے آسام میں کی تھی۔آسام قانون ساز اسمبلی کا تین روزہ سرمائی اجلاس پیر سے شروع ہوگا۔اس سے قبل 14 دسمبر کو سرمہ نے کہا تھا کہ ریاستی حکومت نے “تعلیم کو سیکولر” بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور ریاست میں 198 اعلی مدرسے اور 542 دوسرے مدرسے کسی دوسرے عام تعلیمی انسٹیٹیوٹ کی طرح کام کریں گے اور طلباء کو مذہبی علوم کے لئے داخلہ نہیں دیں گے۔