گوہاٹی۔27 مئی ( سیاست ڈاٹ کام) آسام میں سیلاب سے حالات بگڑتے ہی جا رہے ہیں اور برہمپتر دریا سمیت دیگر بڑی ندیاں طغیانی پر آنے سے ریاست کے 1.95 لاکھ لوگ متاثر ہو گئے ہیں۔ آسام ریاست ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ایک سرکاری بیان جاری میں کہا ہے کہ ریاست کے سات اضلاع سیلاب سے متاثر ہیں۔بیان کے مطابق ریاست میں سرکاری طور پر تقریباً 194916 لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں جس سے تنہا گولپارا ضلع میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔ریاست میں برہمپتر سمیت دو دیگر ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔