آسام میں سیلاب مہلوکین کی تعداد 79 ہوگئی‘ہزاروں متاثر

,

   

سیلاب متاثرین سے اظہار ہمدردی اور مدد کرنے کارکنوں کو ہدایت:را ہول
نئی دہلی ۔کانگریس قائدراہل گاندھی نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا ہے کہ وہ سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار آسام کے عوام سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے متاثرین کی مدد کریں۔ گاندھی نے ٹویٹ کیا ‘‘پورا ملک آسام کے ساتھ ہے ۔ آسام کے عوام پورے عزم کے ساتھ سیلاب کا سامنا کررہے ہیں اور وہ اس قدرتی آفات سے سے نکل آئیں گے ۔انہوں نے پارٹی کارکنوں سے سیلاب زدگان کی ہرممکن مدد کریں۔’’انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں سیلاب کے قہر کے مناظر میں آسام کے لوگ پانی میں ڈوبے علاقوں سے اپنے سامان کے ساتھ محفوظ مقامات کی جانب جاتے نظر آرہے ہیں۔آسام کے عوام کئی دنوں سے سیلاب سے متاثر ہیں۔دوسری طرف آسام میں سیلاب کے سبب مزید تین لوگوں کی ومت کے بعد مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 79 ہوگئی ہے ۔ آسام میں سیلاب کی آفت سے اب تک تقریباً 35 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔آسام میں کل 3455021 لوگ سیلاب سے متاثر ہیں۔ ریاست کے مختلف حصوں میں قائم 303 راحت کیمپوں میں تقریباً 50000 لوگوں نے پناہ لے رکھی ہے ۔قومی ڈیزاسٹر ریلیف فورس (این ڈی آر ایف)، ریاستی ڈیزاسٹر ریلیف فورس(ایس ڈی آر ایف) اور مقامی انتظامیہ نے کل رات سے ابھی تک 180 لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا ہے ۔ راحت اور بچاؤ کاموں کے لئے این ڈی آر ایف کے ملازم آٹھ مقامات پر اور ایس ڈی آر ایف کے ملازمی 40 مقامات پر تعینات ہیں۔