آسام میں طالبہ کا گینگ ریپ

   

نئی دہلی: ملک بھر میں عصمت ریزی کے واقعات میں اضافہ کے خلاف جہاں عوام میں برہمی کی لہر پائی جاتی ہے وہیں اس طرح کے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔آسام میں ناگاؤں ضلع کے ڈھینگ میں گزشتہ شام 10ویں جماعت کی طالبہ 14 سالہ لڑکی ٹیوشن کلاس سے گھر واپس لوٹ رہی تھی کہ شام 7 بجے سے 8 بجے کے درمیان تین ملزمین نے اسے اپنی گرفت میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ اجتماعی عصمت ریزی کرنے کے بعد ملزمین نے لڑکی کو بوربھیٹی علاقے میں سڑک کنارے پھینک دیا۔ مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ لڑکی کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔ اس واقعہ کے بعد برہم عوام سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے ملزمین کو حراست میں لے لیا ہے۔