آسام میں طوفان اور بجلی گرنے سے 23 افراد ہلاک

   

گوہاٹی ۔ 15 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسام (Asoma) کے مطابق گزشتہ ہفتہ سے آسام میں بجلی گرنے اور طوفان و بادوباراں سے 23 افراد ہلاک ہوگئے ۔ اس آفات سماوی کے باعث آسام کے 18 اضلاع میں جملہ 22,801 فیملیز متاثر ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ متاثر اضلاع میں گولا گھاٹ ، شیوساگر ، دھوبری ، سونٹی پور اور کچار شامل ہیں۔ طوفان کے باعث دس افراد اور بجلی گرنے سے 13 افراد کی موت واقع ہوگئی ۔ ریاستی حکومت نے تمام ڈپٹی کمشنران سے درخواست کی ہے کہ مرنے والے افراد کے قریبی لواحقین کو 48 گھنٹوں کے اندر فی کس چار لاکھ روپئے ایکس گریشیاء ادا کی جائے ۔ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنران کو ہدایت دی جاچکی ہے کہ وہ جائیداد کے نقصان کا تخمینہ کرے۔