سیلچر ۔ /28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے ۔ آسام میں آج ایک مارکٹ میں لاک ڈاؤن پر عمل آوری کے دوران آسام انڈسٹریل سکیورٹی فورس کا جوان مردہ پایا گیا جس کی شناخت بختارالدین کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ اس واقعہ کے بعد پولیس ملازم کی بیوی نے ہجوم کی جانب سے اس کے شوہر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کی موت ہائی بلڈپریشر کی وجہ سے ہوئی ہوگی ۔ بتایا گیا ہے کہ ایک پان شاپ کے مالک سے اس کی بحث ہوگئی تھی جس کے بعد اس کی طبیعت بگڑ گئی ۔ پولیس ملازم کے جسم پر زخم کا کوئی نشان نہیں ہے ۔