آسام کے کئی علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ کل صبح قریب 8 بجے کے لگ بھگ آئے ان جھٹکوں کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل پھیل گئی ہے، وہ محفوظ مقامات پر جانے کے لئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ یہ تیز جھٹکے شمال مشرق کے علاوہ شمالی بنگال کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق بدھ کی صبح تیج پور کے قریب ریکٹر اسکیل پر 6.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز آسام کے تیج پور سے 43 کلومیٹر مغرب میں تھا۔ زلزلہ ہندوستانی وقت کے مطابق صبح 7:51 بجے سطح سے 17 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا۔
آسام کے وزیر اعلی ٰسربانند سونووال نے بھی ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دی ہے کہ آسام میں شدید زلزلہ آیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ سب کی خیریت سے ہیں، انہوں نے سب سے چوکس رہنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کہ وہ تمام اضلاع سے اپڈیٹ لے رہے ہیں۔وزیراعظم نریندرمودی نے بھی آسام کے وزیراعلیٰ سربانند سونوال سے فون پر بات چیت کرکے زلزلے سے ہونے واے نقصانات کی تفصیلات حاصل کی ہے۔۔ پی ایم مودی نے وزیراعلیٰ کو ہرممکن مدد فراہم کرنے کا یقین دلایاہے۔