آسام میں نائیٹ کرفیو میں یکم ؍ مئی تک توسیع

   

گوہاٹی : حکومت آسام نے جمعرات کے دن ریاست گیر سطح پر نائیٹ کرفیو کا اعلان کیا تھا جو 8 بجے شب سے 5 بجے صبح تک نافذ رہے گا۔ کوویڈ۔19 سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد پر قابو پانے کیلئے اس نے اس کرفیو کو یکم ؍ مئی تک توسیع دینے کا اعلان کیا ہے۔

صحافی ترون تیج پال کا فیصلہ ملتوی
پاناجی: ایک سیشن کی عدالت نے کہا کہ ترون تیج پال مقدمہ کا فیصلہ 12 مئی کو سنایا جائے گا۔ وہ ’’تہلکہ ‘‘ کے سابق ایڈیٹر انچیف ہیں اور ان پر اپنی ایک خاتون ساتھی کی جنسی ہراسانی کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔