٭ سابق چیف منسٹر آسام اور آسام گن پریشد (اے جی پی) کے سابق صدر پرفلا کمار مہنتا نے کہا ہے کہ شہریت (ترمیمی) قانون کی تائید کرنا اُن کی پارٹی کی طرف سے غلطی ہوئی جب اسے پارلیمنٹ میں بل کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔ مہنتا نے کہا کہ اگر ضرورت پڑے تو اُن کی پارٹی آسام میں بی جے پی زیرقیادت حکومت کی تائید سے دستبردار ہوسکتی ہے۔ 12 ایم ایل ایز کے ساتھ تین اے جی پی وزراء ہیں۔
