آسام میں چائلڈ میرج کے خلاف کاروائیتاحال2278 افرادگرفتار

   

گوہاٹی : آسام پولیس نے اتوار (5 فروری) تک ریاست بھر میںکم عمری کی شادی سے متعلق معاملات میں 2278 افراد کو گرفتار کیا ہے اور 4074 مقدمات درج کیے ہیں۔ آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے ہفتہ (4 فروری) کو اعلان کیا کہ ریاستی پولیس کی انسداد بچپن کی شادی کے خلاف مہم اگلے اسمبلی انتخابات تک جاری رہے گی۔ چیف منسٹر کے مطابق کم عمری میں شادی کرنے والے والدین کو گرفتار کرنے کے بجائے انہیں وارننگ دی جا رہی ہے۔وزیراعلیٰ کے مطابق ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نوعمری میں شادی کے نظام کو کنٹرول کریں، اور اس مسئلے کے خلاف بیداری پیدا کریں۔آسام کی کابینہ نے 23 جنوری کو فیصلہ کیا تھا کہ 14 سال سے کم عمر کی لڑکیوں سے شادی کرنے والوں کے خلاف پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکسوئل آفنس (POCSO) ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔ کابینہ نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ 14 سے 18 سال کی عمر کی لڑکیوں سے شادی کرنے والے افراد کے خلاف پرہیبیشن آف چائلڈ میرج ایکٹ 2006 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ انہیں گرفتار کیا جائے گا اور ان کی شادیوں کو غیر آئینی قرار دیا جائے گا۔اگر دولہے کی عمر 14 سال سے کم ہو تو اسے سدھار گھر لے جایا جائے گا۔