سی اے اے کے خلاف احتجاج، 6جنوری کو طلبہ کی بھوک ہڑتال
نلباری(آسام)۔ 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )آل آسام اسٹوڈنٹس یونین ضلع نلباری کے تقریباً 22مقامات پر آج چیف منسٹر سربھانندا سونووال کے پتلوں کو علامتی طورپر پھانسی پر لٹکایا ۔ آل آسام اسٹوڈنٹس یونین متنازعہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کررہی ہے ۔ یونین کا الزام ہے کہ پولیس نے یونین کے طلبہ پر لاٹھی چارج کیا جنہوں نے چیف منسٹر سونووال کو سیاہ جھنڈیاں دکھائی تھی ۔ یونین کے طلبہ نے ہری مندر چوک ، بھوگرا چوک ، بربھاگ، بھجانی، چمتا اور دیگر مقامات پر پتلوں کو پھانسی پر لٹکایا ۔ یونین کے ترجمان نے بتایا کہ طلبہ کے خلاف کارروائی پر6جنوری کو طلبہ کی جانب سے 10گھنٹے طویل بھوک ہڑتال کی جائے گی ۔