کوکراجھار: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ آسام میں کانگریس اور بدرالدین اجمل کے درانداز رائے دہندوں پر بی جے پی ہی روک لگائے گی۔آسام میں اس سال اپریل ۔ مئی ماہ میں مجوزہ اسمبلی انتخابات سے قبل ریاست میں سیاسی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔ اسمبلی انتخابات سے قبل مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آسام کے دور پر آج پہنچے اور نلباڑی میں عوامی جلسہ سے خطاب کیا۔ امیت شاہ نے کہا، آسام میں کانگریس اور بدرالدین اجمل دراندازوں کیلئے سارے دروازے کھولدیں گے، کیونکہ یہ ان کا ووٹ بینک ہے۔ دراندازوں کو بی جے پی کی حکومت ہی روک سکتی ہے’۔ امیت شاہ نے کہا کہ جو برسوں تک یہاں اقتدار میں رہے ہیں، انہوں نے آسام کی تہذیب کیلئے کیا کیا؟ ووٹ بٹورنے کے علاوہ ان لوگوں نے کچھ نہیں کیا۔