آسام میں گینڈے کے حملہ میں محکمہ جنگلات کا ملازم ہلاک

   

گوہاٹی : آسام کے قاضی رنگا نیشنل پارک اینڈ ٹائیگر ریزرو میں کل گینڈے کے حملہ میں محکمہ جنگلات کا ایک ملازم ہلاک ہوگیا ۔ جس کی شناخت موہیشور ہزاریکا کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ وہ پارک میں گیم واچر تھا ۔ رات کی ڈیوٹی کے دوران اگورا ٹولی رینج میں اُس پر گینڈے نے حملہ کیا ۔ پارک کے ڈائرکٹر پی شیوکمار نے بتایا کہ ہزاریکا کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔