گوہاٹی، 21 اگست (یو این آئی) آسام میں اس سال اکتوبر کے مہینے سے 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کا آدھار کارڈ نہیں بنایا جائے گا۔وزیر اعلی ہیمنت بسوا شرما نے آج پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت نے درج فہرست ذات، درج فہرست قبائل اور چائے کے باغ والے علاقوں کے لوگوں کے علاوہ دیگر 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو آدھار کارڈ جاری کرنے سے روکنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بسوا شرما نے کہاکہ دونوں قبائل اور چائے والے علاقوں کے لوگوں کیلئے یہ مہلت اگلے ایک سال تک رہے گی۔ اگر کسی بھی برادری کا کوئی فرد رہ جاتا ہے ، تو ہم ان سے اس سال ستمبر کے مہینے میں درخواست دینے کیلئے کہیں گے ۔